• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل ترین وقت تک درخت کو گلے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینیا کی ایک ماحولیاتی کارکن نے طویل ترین وقت تک درخت کو گلے لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

22 سالہ ٹروفینا موتھونی نے مسلسل 72 گھنٹے تک ایک درخت کے تنے سے لپٹی رہی، اس کارنامے کے ساتھ اس نے درخت کو سب سے طویل وقت تک گلے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گھانا کے فریڈرک بواکی نے قائم کیا تھا، جسے اب کینیا کی ماحولیاتی کارکن ٹروفینا نے توڑا۔ فریڈرک نے درخت کو 50 گھنٹے، 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تک اپنے بازووں سے جکڑے رکھا تھا۔

موتھونی نے اس سے قبل فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت کو گلے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلی کوشش ایک پیغام تھی، زمین کے ساتھ انسانیت کو ایک سادہ اور قربت بھرے عمل کے ذریعے دوبارہ جوڑنے کی ایک کوشش تھی۔

ماحولیاتی کارکن کا کہنا تھا کہ دوسری کوشش ایک عہد تھی، مجھے احساس ہوا کہ دنیا کو صرف علامتوں سے زیادہ کی ضرورت ہے، دنیا کو ثابت قدمی، تسلسل اور اس بات کے ثبوت کی ضرورت ہے کہ سیارے کی دیکھ بھال کوئی وقتی عمل نہیں۔ یہ کام دو بار کرنے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ماحولیاتی اقدامات کوئی ایک بار کا واقعہ نہیں بلکہ ایک مستقل ذمہ داری ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید