• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کا 150 سال تک زندہ رہنا ممکن ہے، محققین کا دلچسپ انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا جب انسانوں کا 150 سال تک زندہ رہنا ممکن ہوگا۔

 ماہر جینیات اسٹیو ہوروتھ نے حال ہی میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کی درست پیمائش کرنے کے لیے کی جانے والی تحقیق انقلاب برپا کر رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ تحقیق کے دوران ہونے والی نئی پیشرفت سائنسدانوں کو اس بات کا تعین کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ کیا بڑھاپے سے وابستہ بیماریوں کا علاج کرنے کے بجائے بڑھاپے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے یا پھر انسان بوڑھے ہونے کے بعد دوبارہ جوان ہو سکتا ہے۔

اسٹیو ہوروتھ کے مطابق تحقیق میں ہونے والی پیش رفت  اس امکان کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ انسان کی حیاتیاتی عمر کو پیچھے کی طرف دوبارہ موڑا جا سکتا ہے یعنی بوڑھاپے کے بعد دوبارہ جوان ہونا ممکن ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمر دراز کرنے والے کسی بھی علاج کی توثیق کرنے سے پہلے عمر بڑھنے کی درست پیمائش کرنے کے قابل اعتماد طریقے اہم ہیں کیونکہ یہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ علاج عمر دراز کرنے کے لیے حقیقی طور پر مؤثر ہے۔

اسٹیو ہوروتھ نے کہا کہ تحقیق کے نتائج انسان کی لمبی عمر کو نئی شکل دینے میں جدید جینیات اور سائنس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید