• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ مت پوچھا کریں کہ تم نے کتنے رنز بنائے، یہ پوچھیں ٹیم نے کیا کیا، تابش ہاشمی

تابش ہاشمی ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
تابش ہاشمی ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

جیو نیوز کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے ایتھلیٹ بچوں کے والدین کے لیے ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

تابش ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں اُنہوں نےکہا کہ وہ والدین جن  کے بچے ٹیم اسپورٹس کرکٹ، ہاکی یا فٹبال وغیرہ کھیلتے ہیں ان سے میری گزارش ہے کہ جب آپ کے بچے گھر آئیں تو ان سے یہ مت پوچھا کریں کہ تم نے کتنے گول کیے، کتنے رنز بنائے یا کتنی وکٹس لیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں سے ان کی انفرادی کارکردگی کے بارے میں پوچھنے کے بجائے ان سے یہ پوچھا کریں کہ تمہاری ٹیم نے میچ میں کیسی کارکردگی دکھائی؟ میچ جیتی یا نہیں؟

تابش ہاشمی نے کہا کہ اس طرح جب وہ بڑے ہوں اور کرکٹ، ہاکی یا فٹبال کسی بھی قومی ٹیم کا حصّہ بنیں تو ان کو پتہ ہو کہ انفرادی کارکرگی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ پوری ٹیم کی کارکردگی اہمیت رکھتی ہے پھر ہمارے ملک میں کھیلوں کے شعبے میں کوئی بہتری آئی گی۔

خاص رپورٹ سے مزید