پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ڈرامہ سیریل’جنت سے آگے‘ میں اصلی سانپ کو گلے میں ڈال کر سین شوٹ کروایا تھا۔
کبریٰ خان نے گزشتہ سال ڈرامہ سیریل’جنت سے آگے‘ میں مرکزی کردار میں ایک مارننگ شو میزبان ’جنت علی خان‘ کا کردار ادا کیا تھا ۔
اس ڈرامے میں ایک سین میں اداکارہ کو شو ہوسٹ کرتے ہوئے اژدھے کو گلے میں ڈالے دیکھ کر ناظرین بھی دنگ رہ گئے تھے۔
اداکارہ نے حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس سین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے سانپ والا سین شوٹ کرواتے ہوئے بہت ڈر لگ رہا تھا کیونکہ مجھے وہ سین اصلی سانپ کے ساتھ شوٹ کروانا تھا اور جب میں نے اس گلے میں ڈال کر ہاتھ میں پکڑا تو اس وقت سانپ نے مجھے جکڑنا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی سانپ نے مجھے جکڑنا شروع کیا تو میں نے بس کہا کہ شوٹنگ جلدی سے ختم ہوجائے۔