• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر سے20 لاکھ عازمینِ حج مناسک حج کے پہلے مرحلے میں منیٰ پہنچ گئے، عازمین نے نماز ظہر تاریخی مسجد ’’خیف‘‘ میں ادا کی۔

عازمین حج نے نماز عصر، مغرب، عشاء بھی منیٰ میں ادا کیا، عازمین حج آج شب نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن، توبہ استغفار، دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے، عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، نماز ظہر و عصر قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دیں گے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعيقلی مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید