اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے امداد کی فراہمی کی ایک اور کھیپ روانہ کرنے کیلئے تیار کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کی ہدایت پر غزہ کے عوام کیلئے امداد دینے کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے 14جون کو این ڈی ایم اے نے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نویں کھیپ بذریعہ بحری جہاز اردنی بندرگاہ روانہ کی گئی۔ امدادی سامان کراچی سے ترکی کی اقوا پورٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔