• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانس بل میں تضادات خاتمے اور سفارشات کیلئے’’اناملی کمیٹیاں‘‘ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے فنانس بل میں تضادات والی ترامیم کے خاتمے اور سفارشات مرتب کرنے کےلیے دو اناملی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ اور اپٹما کے پیٹرن گوہر اعجاز کرینگے، اناملی کمیٹیاں فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی اناملی کا جائزہ لیں گی اور انہیں دور کرنے کے لئے سفارشات پیش کریں گی۔اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ اور آپٹیما کے پیٹرن گوہر اعجاز کریں گے جبکہ شریک چیئرپرسن ممبر کسٹمز (پالیسی) اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی ہوں گے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں لاہور چیمبرز آف کامرس کے صدر کاشف انور ، کراچی چیمبر کے صدرافتخار احمد شیخ ، سرحدچیمبر آف کامرس پشاور کےصدرمحمد فہد اسحاق ، کوئٹہ چیمبر کےصدر حاجی عبداللہ اچکزئی ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کےصدر احسن ظفر بختاوری ، فیصل آباد چیمبر کےصدر ڈاکٹر خرم طارق ، پی ٹی ای اے ، فیصل آباد کے پیٹرن خرم مختار، پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شییر دیوان اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر کواجہ شازیب اکرام شامل ہونگے ، کمیٹی فنانس بل میں کاروبار سے متعلق تضادات پر مبنی ترامیم کے خاتمے کےلیے سفارشات مرتب کرے گی ، اناملی کمیٹی ٹیکنیکل کی صدارت کے پی ایم جی کے منیجنگ پارٹنر عدنان رضوی کریں گے، ممبر کسٹمز (پالیسی) اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی اناملی کمیٹی ٹیکنیکل میں بھی شریک چیئرپرسن ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید