• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بقر عید پر فہد شیخ نے ملک و قوم کی بربادی کیوجہ بتا دی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے ملک و قوم کی بربادی کی وجہ بتا دی۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں سندھ کے علاقے سانگڑھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کی بربادی کی وجہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ 14 جون کو سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا تھا، جس میں بااثر وڈیرے نے اپنے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

اس دل سوز واقعے کی جہاں ہر کوئی مذمت کر رہا ہے وہیں اداکار فہد شیخ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ڈیجیٹل آرٹ ورک شیئر کیا ہے، جس میں زخمی اونٹ کو دیکھایا گیا ہے جو انسانوں سے انسان بننے کی اپیل کر رہا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکار نے لکھا کہ ’بس آج بلآخر پتا چل گیا کہ ہم برباد کیوں ہیں اور رہیں گے‘۔

اس کے بعد انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بقر عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید