• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ و سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل ظاہر کر دیا۔

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں گزشتہ روز جبکہ چند ممالک میں آج عید الضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔

مسلمانوں کے اس تہوار پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور جبر اور تنازعات کا سامنا کرنے والے مسلمانوں سے اظہاِ یک جہتی کیا۔

انہوں نے دنیا کو بہتر بنانے کےلیے امریکی مسلم قیادت اور دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی خدمات کو بھی سراہا اور پُرامن مستقبل کا عہد بھی کیا۔

تاہم اب فاطمہ بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ پا ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب آپ غزہ میں ہمارے بہن بھائیوں کو قتل عام کر رہے ہیں، ہمیں عید کی مبارک مت دیجئے۔

خاص رپورٹ سے مزید