• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ


وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دوران گفتگو شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے پاکستان کی بہتری کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی سربراہان مملکت سے بھی رابطے کیے اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور کویت کے وزیراعظم شیخ احمد عبداللّٰہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے وزراء اعظم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وہ آئندہ ماہ آستانہ میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید