• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی Enabel کے سربراہ جان وان ویٹر سے ملاقات

یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئن ڈیولپمنٹ ایجنسی Enabel کے سربراہ جان وان ویٹر سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ایجنسی کے دفتر میں ہوئی، جہاں پہنچنے پر جان وان ویٹر نے سفیر پاکستان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان کو بتایا گیا کہ مذکورہ ترقیاتی ایجنسی دنیا کے 20 کے قریب ممالک میں امدادی ترقیاتی کام کر رہی ہے۔

جس پر سفیر پاکستان نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے، ایجنسی کے دیگر ممالک میں کام کرنے کے طریقہ کار اور مینڈیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے ایجنسی سربراہ کو مطلع کیا کہ اگر بیلجئین ڈیولپمنٹ ایجنسی Enabel بیلجیئم یا یورپین یونین کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں آکر کام کرنا چاہے تو اس کے ساتھ ریاست کی سطح پر ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید