کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ہوگیا، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ کورنگی میں کوسٹ گارڈ چورنگی پر ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
واردات کے بعد ملزمان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔
خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سر زمین اور عوام کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دو ٹوک جواب دیا جائے گا۔
پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پرسوات اور مالاکنڈ کے عوام نے ردعمل دیا ہے۔
مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افغانستان میں خوارج پر کامیاب کارروائی کو سراہا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے مطابق ضلع جہلم میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025ء کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے موجودہ صورتِ حال سے متعلق میم شیئر کر دی۔
راولپنڈی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئےتعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے۔ ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی تصدیق کر دی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف پر پوری قوم یکجا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔