• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد گروہوں کے پاس حساس اسلحہ کی تحقیقات کا بھرپور مطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروہوں کی جانب سے حساس اسلحہ رکھنے کی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے ادارے کے چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں کیلئے کارروائی کے پروگرام کی چوتھی جائزہ کانفرنس سے خطاب میں دہشت گرد گروہوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے پاس حساس اسلحہ کی موجودگی کیخلاف تحقیقات کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا۔ مستقل مندوب نے تحریک طالبان پاکستان جیسے دہشت گرد گروہوں سے تمام ہتھیار قبضے میں لینے کیلئے ایک ٹھوس مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ممالک اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ ان ہتھیاروں کی خفیہ تجارت، فراہمی اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے نامعلوم فضائی گاڑیوں اور ڈرونز جیسی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی جن کے باعث خطرناک چھوٹے ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے بد عنوان عناصر سے مقابلے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔سفیر نے اقوام متحدہ کے ایکشن پروگرام میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید