کراچی کے علاقے ملیر میں پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور ٹرالر چھوڑ فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظہور خان اور فہد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دونوں افراد بھینس کالونی کے رہائشی تھے، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر سکھن تھانے منتقل کردیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔