• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، جوڈیشل الاؤنس جاری نہ کرنے کے خلاف رجسٹرار کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہ کرنے سے متعلق رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو دو ماہ کے اندر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا، عدالتی عملے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا، درخواست گزار کے مطابق عدالت نے سندھ کابینہ کا جوڈیشل الاؤنس فریز کرنے سے متعلق فیصلہ بھی معطل کر دیا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر عدالتی عملے کو اسپیشل جوڈیشل الاونس جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا، درخواست علی رضا میمن اور ڈاکٹر خرم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید