• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا بڑا حملہ، یوکرین کا توانائی انفرا اسٹرکچر تباہ، 2 افراد زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روس نے ایک بڑا حملہ کر کے یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 3 ماہ میں یوکرینی توانائی سیکٹر پر روس کا یہ آٹھواں حملہ ہے۔

یوکرینی وزارت توانائی کے مطابق روسی حملے سے جنوب مغرب میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق  2 سال میں روسی حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹر بالکل تباہ ہوچکا ہے۔ یوکرین میں بلیک آؤٹ ہے اور چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید