نئی دہلی (جنگ نیوز ) اپنے پاس موجود میراج لڑاکا طیارے بھارت کو فروخت کرنے کا جائزہ لینے قطر سے ایک ٹیم بھارت آئی ہوئی ہے ۔ جو اپنی فضائی استعداد بڑھانے کےلیے قطر سے میراج طیاروں کا حصول چاہتا ہے ۔ تا کہ یہ ریٹائر کئے جانے والے مگ طیاروں کی جگہ لے سکیں ۔ بھارت 12میراج 2000ء طیارے لینا چاہتا ہے جو قطر میں کم استعمال ہوئے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میراج 2000طیاروں کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت ایک اور خوشگوار اضافہ ہوگا ۔