• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندوتوا غنڈوں کا کم عمر مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد

کولکتہ (اے پی پی) بھارتی ریاست ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک کم عمر مسلم لڑکے کو کھمبے سے باندھنے کے بعد بانس کی لاٹھیوں سے اسے بے رحمی سے مارا پیٹا۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ طوفان سیکھ کو ریاست کے ضلع بیر بھوم میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک مندر کے قریب گوشت پھینکنے کے جھوٹے الزام میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طوفان سیکھ عید والے روز اپنے ایک رشتہ دار کے گھر قربانی کا گوشت دینے جا رہا تھا کہ بیگ سے گوشت کاایک پیکٹ مندر کے قریب سڑک پر گر گیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید