بیجنگ( نیوز ڈیسک) چین کا خلائی مشن چانگ ای 6چاند سے نمونے لے کر زمین پر پہنچ گیاجس کے بعدچین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا۔ خلائی مشن چانگ ای 6کامیابی کے ساتھ منگولیا میں اترا۔ دوسری جانب چین کے ایک
راکٹ کا ملبہ لانچ ہونے کے کچھ دیر بعد دیہاتی علاقے میں گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعہ صوبے گائے زڑو میں پیش آیاتاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راکٹ کے ذریعے مدار میں ایک طاقت ور سیٹلائٹ بھیجا گیا تھا،جسے چین اور فرانس نے دور دراز کے ستاروں کے دھماکوں کا مطالعہ کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔