• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں پاکستان کے نئے سفیر محمد کامران اختر نے ذمہ داری سنبھال لی

ویانا (اکرم باجوہ) سفارتخانہ پاکستان ویانامیں محمد کامران اختر کی بطورِ سفیر پاکستان نئی تعیناتی کی گئی۔ نئے سفیر پاکستان محمد کامران اختر 26جون کی شام ویانا پہنچ گئے ہیں اور گذشتہ دنوں محمد کامران اختر کی حکومت پاکستان کی جانب سے آسٹریا میں ان کی بطورِ سفیر تعیناتی کی گئی۔ حسب معمول نئی تعیناتی پر محمد کامران اختر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات بھی کی تھی۔ نئے سفیر پاکستان محمد کامران اختر سال 2003میں بطور فرسٹ سیکرٹری پاکستان سفارتخانہ ویانا میں کام کر چکے ہیں اور بطورِ سفیر پاکستان ویانا میں انکی دوسری تعیناتی ہے۔ میڈیا زرائع کے مطابق نئے سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے27 جون بروز جمعرات پاکستان سفارتخانہ میں اپنی سفارتی زمہ داری سنبھال لی ہے۔
یورپ سے سے مزید