جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور منہگائی کے خلاف آج مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں جماعتِ اسلامی پی پی 169 کے تحت مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے دوران مظاہرین نے ہاتھ والے پنکھے پکڑ کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر جماعتِ اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز حکومت کے داماد بن چکے ہیں، کچھ کریں یا نہ کریں آؤ بھگت پوری ہوتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر عوام کی درگت بنا رہے ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں ہونے والے اجتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور منہگائی منظور نہیں۔
بورے والا میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور منہگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔
ملتان میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بجٹ میں غریب پر لگائے گئے اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔