وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر علی بن مبارک نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے قطر کو صوبۂ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قطری کمپنیز کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے لیے تیار ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگلے سال سرمایہ کاری کانفرنس کرنے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری کانفرنس متحدہ عرب امارات، قطر اور یورپ میں کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز بھی قائم کر رہے ہیں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔