• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبۂ نقل و حمل میں پائیداری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری — فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری — فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نقل و حمل کے شعبے میں پائیداری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے نقل و حمل کے عالمی دن کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں ذرائع نقل و حمل کا اہم کردار ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ غیر پائیدار نقل و حمل ماحولیاتی تبدیلیوں اور خراب موسم کا باعث بنتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے نقل و حمل کے شعبے کو مزید جدت دی جا سکتی ہے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں پائیدار ذرائع نقل و حمل پر بھرپور توجہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید