• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کا بانئ پی ٹی آئی سے کچھ دیر میں ملاقات کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا بانئ پی ٹی آئی سے کچھ دیر میں ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف بانئ پی ٹی آئی کو احتجاج کی مجموعی صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سنگجانی پر دھرنے کے لیے رضامند ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

بشریٰ بی بی گزشتہ روز سے اپنی بات پر ڈٹی ہیں، وہ سنگجانی کے بجائے ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتی ہیں۔

عمر ایوب نے بھی گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے ملاقات کی لیکن وہ بھی انہیں سنگجانی میں احتجاج پر رضا مند نہیں کر سکے تھے۔

قومی خبریں سے مزید