پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دسمبر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور ہو گا۔
گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر 6 دسمبر کو اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ممبر جوڈیشل کمیشن فاروق ایچ نائیک نے ججز کی نامزدگی اور غور کے لیے مزید وقت مانگا تھا، دیگر صوبائی ہائیکورٹس میں بھی ججز کی تعیناتی ہونی ہے۔