• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت ہوائی اڈے پر ’ہتھیاروں کا ذخیرہ‘ لبنان نے برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان نے اتوار کو برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ’حزب اللہ بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہتھیار ذخیرہ‘ کر رہی ہے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق اتوار کو لبنان کے قائم مقام وزیر برائے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ علی حمیہ بیروٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی موجودگی کو مسترد کیا ہے۔ علی حمیہ نے پیر صبح 10 بجے بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’جائزے کے لیے سب کو دعوت دی ہے۔‘ این این اے کے مطابق علی حمیہ نے ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا ملک اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔‘

دنیا بھر سے سے مزید