• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی علاقے داغستان میں دہشتگرد حملے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

روس کے علاقے داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

روسی حکام کے مطابق حملوں میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور چار شہری شامل ہیں۔

داغستان میں گذشتہ روز دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

داغستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، روسی صدر پوتن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید