• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سی ڈی اے کی نالوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سے قبل اسلام آباد کے تمام نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات اجلاس کے دوران دیں۔اجلاس میں مون سون سے قبل اسلام آباد میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انوائرمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ نالوں کے بہاؤ میں روکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔ صفائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکو 1122چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ چیئرمین سی ڈی اےنے کہا کہ نالوں کے اطراف کچی آبادیوں کی سخت نگرانی کی جائے اور علاقہ مکینوں کو مون سون میں درپیش خطرات سے قبل آگاہ کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید