• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قرارداد پر شیری رحمان کا شبلی فراز سے شکوہ


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز سے شکوہ کردیا۔

شیری رحمان نے کہاکہ کل آپ کا رویہ افسوسناک تھا، آپ کو قرارداد بھیجی، وفاقی وزیر قانون 2 مرتبہ سائن کرانے گئے لیکن آپ لوگوں نے دستخط ہی نہیں کیے، افسوس ہوا کہ قرارداد متفقہ طور پر پاس نہیں ہوئی۔

اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو قرارداد منظور کرانے کے بعد دکھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھی قرارداد نہیں دی گئی، انہیں جو کہا گیا وہ الگ ہے مگر وہ منافق نہیں ہیں۔

اس معاملے پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انہوں نے چھپ کر تو دستخط نہیں کروائے، بتایا تھا کہ بے ضرر سی قرارداد ہے، ایوان کا تقدس برقرار رکھنا سب کی ذمے داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید