• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی سربراہی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 15ویں اجلاس کی توثیق کی گئی اس کے علاوہ موجودہ مالی سال 24۔2023 اور اگلے مالی سا25 ۔2024بجٹ کا حجم 359۔967 ملین اور 275۔1161 ملین بل ترتیب کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔ترقیاتی بجٹ مالی سال 24۔2023 اور اگلے مالی سال 25۔2024 بجٹ جس کا حجم 737۔228 ملین اور 686۔314 ملین بل ترتیب کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی ،اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے فخر اقبال،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد عارف،ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر فنانس ثمینہ دورانی،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم،ٹریژار محمد رفیق فاروقی،رجسٹرار محمد آصف نواز،ڈپٹی ٹریژار شکیل احمد،ڈپٹی ٹریژار رانا انعام اللہ خان،ڈپٹی ٹریژار رانا علی ضیاء اور اسسٹنٹ ٹریژار شیر زمان نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید