• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او میپکو کا موسیٰ پاک ڈویژن کا دورہ، یو ایس ایڈ کی ٹیم سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے صارفین اور کمپنی کو جدید ٹیکنالوجی کی جانب گامزن کیاجارہاہے۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے موسیٰ پاک ڈویژن ملتان کو ماڈل بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے موسیٰ پاک ڈویژن ملتان کے دورے کے موقع پر یو ایس ایڈ ٹیم سے ملاقات کے دوران کی۔ پراجیکٹ منیجر یو ایس ایڈ رانا عبدالستار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے متعلق موسیٰ پاک ڈویژن، آپریشن سب ڈویژنوں اور ریونیودفاتر کے سٹاف کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔
ملتان سے مزید