• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے،آئی جی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت مختلف امور پر اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے سینئر پولیس افسران کو شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب ،شہریوں کی شکایات کے ازالے اور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے اہم ٹاسک سونپے۔انہوں نے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیااور پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کی۔انہوں نے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیس کے تمام ڈویژنز میں تنظیم نو اور تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ٹھوس حکمت عملی سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید