• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاخیر سے ریڈنگ،اضافی یونٹس کے باعث بھاری بلوں پر صارفین سراپا احتجاج

اسلام آباد (ناصر چشتی خصو صی نمائندہ) آئیسکونے عید کی چھٹیوں کے باعث بعض صارفین کو تاخیر سے ریڈنگ کر کے بھاری بل بھیج دیئے جس سے پہلے سے پریشان صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔ انہوں نے وزیر توانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے۔عید کی چھٹیوں کی وجہ جن صارفین کی 14 سے جون 19 تک میٹر ریڈنگ ہونا تھی ان کی ریڈنگ چھٹیوں کے بعد کرنے اوراضافی یونٹ ڈلنے سے صارفین کا سلیب تبدیل ہو گیا اوراس وجہ سے ان کو بھاری بھیج دیئے گئے ۔ ادھر آئیسکو ترجمان نے کہا کہ ریڈنگ بروقت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹر ریڈرز کو عید کی چھٹیوں میں میٹر ریڈنگ کا پابند کیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید