دو روز قبل نارتھ کراچی، کورنگی، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ٹوٹنے والے بجلی کے تار جوڑے نہ جا سکے۔
اس حوالے سے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود عملہ خراب میٹر اور ٹوٹے تار جوڑنے نہیں پہنچا۔
کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے پاس نفری اور گاڑیاں محدود ہیں جس کے سبب تاخیر ہو رہی ہے، شہر میں دو روز قبل چلنے والی تیز ہواؤں کے بعد زیادہ شکایات آئیں جنہیں نمٹانے میں دشواری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک حکام محدود گاڑیوں اور کم نفری کا حل تلاش کر رہے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔
ایف بی ایریا، شادمان، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ اور گڈاپ میں بل ادائیگی والے صارفین بھی بجلی سے محروم ہیں۔
سرجانی، نیو کراچی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ لسبیلہ، جمشید روڈ، لیاقت آباد، لیاری، سہراب گوٹھ اور صفورہ کے مکین بھی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔
کے الیکٹرک نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے 70 فیصد علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔