کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون چار ، چھ اور سات نے کامیابی حاصل کرلی ۔ لا نڈ ھی جیم خا نہ گراؤنڈ پر زون پانچ 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حزیفہ سعود نے5 وکٹ لیے۔ زون چار نے 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون چھ نے زون دو کو 68 رنز سے ہرادیا۔ ایس ایم فہد نے 83 رنز بنائے۔ کے سی سی اے اسڈیم پر زون سات نے زون تین کو 160 رنز سے شکست دےدی۔