• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ویب سائٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کیلئے جعلی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دستاویز کے مطابق تین جعلی ویب سائٹس پر کئی سالوں سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق ہورہی ہے جس کی نشاندہی کردی گئی۔تینوں جعلی ویب سائٹس ایسے بنائے گئے جس سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفیشل ویب سائٹس ہیں۔جعلی ویب سائٹس کو بلاک کرنے اور متعلقہ لوگوں کی نشاندہی کیلئے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو لیٹر ارسال کردیا۔
پشاور سے مزید