• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپلائز کنٹریکٹ ریونیول نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ‘قدرت اللہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)آئی سی ٹی ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان پراجیکٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے حتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت قدرت اللہ اور دیگر ملازمین نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایمپلائز کنٹریکٹ ریونیول نوٹیفکیشن جاری کیا جائےزراعت کسی بھی ملک خصوصا پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ نے عمران خان کے وژن پر آئی سی ٹی ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کے نام سے ایک اہم پراجیکٹ لانچ کیا تھا۔ جو پورے صوبے بشمول ضم اضلاع میں کسانوں کے آگاہی اور پیداوار بڑھانے کیلئے کام کرتے ہیں۔ یہی پراجیکٹ پنجاب میں بھی جاری ہے جس کو انتہائی حوصلہ افزائی ملتی ہے اس پراجیکٹ کیلئے 2000 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔
پشاور سے مزید