• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ یارکشائر کے پولیس افسر کو 4 ماہ معطل، 20 گھنٹے بحالی اور 60 گھنٹے بلامعاوضہ کی سزا

بریڈفورڈ (عبیدمغل) ویسٹ یارکشائر کے پولیس افسر کو چار ماہ کی معطل سزا اورساتھ ہی 20گھنٹے بحالی اور 60گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنے کا عدالتی حکم۔ پولیس افسر کو کمیونٹی آرڈر یعنی شکایت کنندہ سےچھیڑ چھاڑ نہ کرنے کے حکم کی متعدد خلاف ورزیوں کا ارتکاب و اعتراف کرنے پر سزا سنائی گئی 48سالہ جاسوس کانسٹیبل جسو ندر گل کو شیفیلڈ مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے چار ماہ کی معطل سزا سنائی گئی اور اسے 20 گھنٹے بحالی اور 60گھنٹے بلا معاوضہ کام کرنے کے تقاضوں کے ساتھ کمیونٹی آرڈر کا موضوع بنایا گیا۔اس پرالزامات فروری 2023اور فروری 2024کے درمیان چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔ یہ تمام خلاف ورزیاں اس وقت ہوئیں جب جسو ندر گل ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے پروفیشنل اسٹینڈرڈ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جاسوس چیف سپرنٹنڈنٹ نکولا برائر نے کہا جسوندر گل کو اس سول آرڈر کی شرائط بتائی گئی تھیں جن میں متاثرہ فردکے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرنا یا اس کے گھر کےپتے کی حدود میں داخل ہونا شامل تھا مگروہ بار بار اس حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا اور اس جرائم کا ارتکاب کرتا رہا جو کہ پہلے سے ہی پروفیشنل اسٹینڈرڈڈائریکٹوریٹ کے زیر تفتیش ہیں۔ یہ رویہ مکمل طور پر ناقابل قبول تھا اور اس نےشکار کیلئے قابل فہم طور پر کافی تکلیف دی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ کیس متاثرین کے سامنے یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم پولیس مجرموں کا پیچھا کریں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جسوندر گل کو فی الحال ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیاہے اور اب ان کے خلاف بدتمیزی کی کارروائی کی جائے گی۔

یورپ سے سے مزید