• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی الیکشن: غزہ مسئلے پر برٹش پاکستانی لیبر سے دور گرینز کے قریب، سروے

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے انتخابات کے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مؤقف کی وجہ سے پاکستان نژاد افراد کی اکثریت لیبر پارٹی سے دور ہوگئی ہے۔YouGov کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ووٹرز کا ایک بڑا حصہ لیبر پارٹی کی بجائے گرین پارٹی کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتا ہے تاہم دیگر اقلیتوں میں 53 فیصد لیبرز کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی اور بنگلہ دیشی خاندانوں کی اکثریت مسلمان ہے اور غزہ کے تنازع پر کیئر اسٹارمر کے مؤقف کی وجہ سے گرینز کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان دونوں کمیونٹیز کے41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا ہے۔پول کے مطابق، صرف 28فیصد پاکستانی اور بنگلہ دیشی ووٹرز نے اسٹارمر کے حق میں ووٹ دیا ہے، جب کہ 72 فیصد کا خیال ہے کہ لیبر پارٹی کے رکن نے غزہ کے مسئلے کو بہت بری طرح سے ہینڈل کیا ہے۔غزہ کے مسئلے کے ساتھ ساتھ مہنگائی، نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) اور معیشت کی موجودہ حالت بھی برطانوی انتخابات میں اہم فیکٹرز ہیں۔برطانیہ میں بسنے والے نسلی اقلیتی گروہ مہنگائی میں اضافے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مہنگائی میں اضافے نے گروپ کے دو تہائی (66 فیصد) کو اپنے معمول کے اخراجات میں بڑی کمی کرنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ 62 فیصد کو لگتا ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں اپنے اخراجات کو کم کرنا پڑے گا۔
یورپ سے سے مزید