کراچی کے شیر پاؤ مولا قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش ملنے کے کیس میں عدالت نے ملزمان میاں بیوی کو 5 روز کے ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دے دیا۔
تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے جمال نامی شخص کو قتل کر کے لاش شیر پاؤ مولا قبرستان میں پھینک دی تھی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے آلۂ قتل چھری اور ٹوکا برآمد ہوا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سے قبرستان سے ہاتھ پاؤں کٹی لاش ملی تھی، قتل کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور آلۂ قتل برآمد کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کی تصاویر ایڈٹ کر کے بلیک میل کرنے پر جمال شاہ کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزمہ ناصرہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد ہوا تھا۔
ملزم کے مطابق مقتول اس کی بیوی کو تنگ کرتا اورتصاویر ایڈیٹ کر کے بلیک میل کرتا تھا۔
ملزمان نے پہلے رسی سے جمال شاہ کا گلا گھونٹا پھر لاش کے ٹکڑے کر دیے، مقتول لانڈھی شیر پاؤ کالونی کا رہائشی تھا اور کالے تیل کا کاروبارکرتا تھا۔