• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسکالرشپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا حکم

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکالرشپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے باصلاحیت طلبہ کے لیے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالرشپ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

دوران اجلاس مریم نواز نے اسکالرشپ پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے اسکالرشپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور 8 منتخب نجی یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبا کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری دے دی۔

انہوں نے تعلیمی بورڈز کے امور میں ریفارمز کے لیے پنجاب بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے پنجاب کے 90 کالجز میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کی فری کلاسز کے کامیاب پروگرام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لیے مفت ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم جاری کردیا۔

مریم نواز نے ہدایت دی کہ ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولتیں دی جائیں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے دور درازعلاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مل سکیں۔

انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجرا کے لیے بھی ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس میں طلبا کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹر اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا جبکہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے حکومتی سطح پر سہولت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے نجی جامعات کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید