• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کی نو منتخب ایرانی صدر کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد

جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کے اس پیغام میں کہا گیا ہے ʼاسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخاب میں اپنی کامیابی کے موقع پر ہماری طرف سے مخلصانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں قبول فرمائیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات فروغ پائیں گے۔ ہمارے باہمی رابطوں اور مشاورت سے اور تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید