• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت کا دربار بی بی پاک دامن کا دورہ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا-خواجہ سلمان رفیق نے دربار بی بی پاک دامن پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دربار پر جاری توسیعی منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔
لاہور سے مزید