• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے اورگندم کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آٹے اور گندم کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صنعت، خوراک اور متعلقہ محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ روٹی سمیت اشیاء خورونوش کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں، چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ روٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
لاہور سے مزید