• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مشروبات کی فیکڑی پرچھاپہ، 6 افراد گرفتار، 8 ہزاربوتلیں ضبط

لاہور(خصوصی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نےسٹی ایریا میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹر پر چھاپہ مارا، 8ہزار لٹر جعلی بوتلیں، 1ہزار لٹر مضر صحت جعلی محلول، 900خالی بوتلیں، ممنوعہ رنگ اور فلیورز تلف کر کے580کریٹ تیار ڈرنکس، 7سلنڈر، 3مشینیں، 5ڈرم، 3ٹب، واٹر ٹینک اور 50کلو ڈھکن ضبط کرکے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا اور 6افراد کو موقع سے گرفتار کروا دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا مضر صحت کیمیکلز،کھلے رنگوں اور غیر فلٹر شدہ پانی سے تیار محلول کو پیک کیا جارہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ بھی فیل،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مضر صحت تیار جعلی مشروبات کو مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
لاہور سے مزید