• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کوئٹہ، جھل مگسی، صحبت پور، جعفرآباد، سبی، کچھی، اوستہ محمد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ 

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر گھومنے کے علاوہ اشتعال انگیز مواد کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ 

چار سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ چلنے اور فرقہ ورانہ تقاریر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 

قومی خبریں سے مزید