حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اردو کو مکمل سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔
کراچی سے جاری بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 25 فروری 1948ء کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا۔ یوم نفاذ اردو اس عہد کی تجدید ہے، اردو کو مکمل سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اردو دنیا کی دوسری سب سے بڑی رابطے کی زبان ہے، یہ زبان ہماری قومی شناخت، تہذیب اور وحدت کی علامت ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ قومی یکجہتی اور عوامی رابطے کے لیے اردو کا نفاذ ناگزیر ہے۔