کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز صدر ٹائون میں اسماعیل گلجی پارک سےکر دیا گیا ، کراچی سمیت سندھ بھر میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے،افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی اور دیگر موجود تھے ،پہلے مرحلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پچاس ہزار پودےلگائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے کراچی کو بچانے کے لئے شجر کاری مہم وقت کی ہم ضرورت ہے۔