کراچی(نیوزڈیسک)بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں جاری بارشوں کے باعث حالیہ مختلف حادثات میں 32افراد ہلاک ہو گئے۔ بنگلادیش میں سیلاب سے 8افراد ہلاک،20لاکھ متاثر، نیپال میں 32افراد ہلاک، راجستھان اور یو پی سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔