• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخر کار شرمیلا فاروقی نے PhD کی ڈگری وصول کر ہی لی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹس 

پاکستان کی معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے آخر کار پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کر ہی لی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و ایم این اے شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

اُن کا اس پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’اس لمحے کا میں نے تقریباً 6 سال انتظار کیا ہے، میں اپنی یہ ڈگری والد کے لیے وقف کرتی ہوں جنہوں نے مجھے پی ایچ ڈی کرنے کی ترغیب دی۔‘


دوسری جانب شرمیلا فاروقی کے شوہر، ہشام شیخ نے بھی اہلیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ہشام شیخ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’پی ایچ ڈی مبارک بیزو، آخر کار اب یہ باضابطہ طور سرکاری ہے، یہ بہت اچھا اور انتہائی قابل فخر لمحہ ہے، ایسے عظیم کاموں کو ہمیشہ جاری رکھیں اور چمکتی رہیں۔‘




واضح رہے کہ گزشتہ سال سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014ء سے 2019ء تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے۔ 

اس پر عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014ء سے 2019ء تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید